جے پور 2 فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) راجستھان میں، الوار ضلع کے بہواڈی پولیس تھانہ حدود میں ایک نابالغ دلت کی مخالف طبقہ کے کچھ نوجوانوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔
بھیواڈی کے ایڈیشنلسپرنٹنڈنٹ آف پولیس پشپیندر سولانکی نے بتایا کہ نرج جاٹو (16) کچھ دوسری کمیونٹی کے نوجوانوں کے ساتھ ہولی کھیل رہا تھا. اسی دوران نرج کا نوجوانوں کے ساتھ جھگڑا شروع ہوگیا۔ جوانوں نے نرج کو پیٹ پیٹ کر بری طرح زخمی کردیا۔ نوجوانوں نے دلت لڑکے کی اتنی بری طرح پیٹائی کی تھی کہ کچھ ہی دیر بعد اُس کی موت واقع ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں مہلوک نرج کے جسم پر کسی بھی دھاردار ہتھیار کے چوٹ کے نشان نہیں پائے گئے ہیں.انہوں نے مزید بتایا کہ دلت لڑکے کی پیٹائی کرنے والے مشتعل لوگوں نے بعد میں اسپتال پر اور پولس کی گاڑی پر بھی پتھرائو کیا اور توڑ پھوڑ مچائی، جبکہ دیہی علاقہ کے لوگوں نے راج مارگ پر ٹریفک نظام کو بلاک کردیا
انہوں نے بتایا کہ نرج کے گھروالوں نے تین لوگوں کے خلاف قتل کرنے کا الزام لگایا ہے اس سلسلے میں مقتول نرج کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا ہے رپورٹ لکھے جانے تک ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کررہی ہے۔